اظہر الدین محمد اسماعیل (پیدائش 1998ء) ایک بھارتی بچہ اداکار ہے جس نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم " سلم ڈاگ ملینیئر " (2008ء) میں سلیم ملک کے بچپن کا کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم کی کامیابی سے اس نے سکرین اداکار گلڈ ایوارڈ بھی جیتا اور اس کے بعد اس کو 2009ء کی فلم "کل کس نے دیکھا" کی کاسٹ میں بھی شامل کر لیا گیا۔ اس کے فلمی کردار کی طرح، (اظہرالدین جو ایک کچی بستی سے تعلق رکھتا ہے) وہ ممبئی کے باندرا اسٹیشن کے قریب کچی آبادی غریب نگر میں رہتا تھا۔ اس کے غیر قانونی طور پر بنائے گئے گھر کو مقامی حکمران کی طرف سے گرا دیا گیا اور وہ پلاسٹک کی ایک چادر ترپال کے نیچے سونے پر مجبور ہے[1]
۔ اس کا سلم ڈاگ میں کاسٹ کیا جانا پروڈیوسروں کے ساتھ ایک متنازع معاملہ ثابت ہوا۔ انھوں نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں اصلی کچی آبادی کے بچوں کو لینا ان کی زندگیوں پر برا اثر ڈال سکتا ہے جبکہ ڈائریکٹر ڈینی بوئل نے اپنی کاسٹ کو مستحکم رکھتے ہوئے کہا، " یہ لوگ ان کے خلاف بہت تعصب رکھتے ہیں اور ان کے خلاف ہمیں کیوں متعصب ہونا چاہیے؟"
ناقدین نے یہ دعوی کیا ہے کہ اظہر الدین اور اس کی ساتھی اداکار روبینہ کو فلم کی اداکاری پر بہت کم معاوضہ دیا گیا جب کہ اس کے تنازع میں فلم پروڈیوسر کا کہنا یہ ہے کہ انھوں نے ان اداکاروں کو برطانیہ میں پروڈکشن کمپنی کے سینئر عملے کی ماہانہ تنخواہ کے برابر ادا کیا گیا ہے۔ ان بچوں کے لیے ایک ٹرسٹ فنڈ بھی قائم کیا گیا جو ان کے اٹھارہ سال کے ہونے پر ان کو جاری کیا جائے گا اور اس وقت تک ان کی تعلیم جاری رہے گی۔
اظہر الدین اور روبینہ نے 22 فروری 2009ء میں 81واں اکیڈمی ایوارڈ میں بھی شرکت کی جس میں ان کے ساتھ دوسرے اداکاروں، سلیم، جمال اور لطیکا بھی شامل تھے۔ اظہر الدین کے ساتھ اس کی والدہ شمیم اسماعیل اور روبینہ کے ساتھ اس کا چچا تھا۔ ممبئی سے باہر ان کا یہ پہلا سفر تھا۔ سلم ڈاگ ملینیئر کی کامیابی 2009ء ایوارڈ اکیڈیمی کو مدنظر رکھتے ہوئے مہاراشڑا ہاؤسنگ ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سفارش کی ہے کہ ان کو دوبارہ گھر بنا کر دیے جائیں اور سرکاری طور پر ایوارڈ کے مستحق ہیں۔ مہارشتڑا ہاؤسنگ اور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ان بچوں کو اعزاز دینے کے ساتھ مفت گھر دینے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ ممبئی کی کچی آبادی غریب آباد میں رہ سکیں گے۔
حوالہ جات
بیرونی روابط