اسٹینڈ بائے می دورائے مون 2014ء میں بنے والی ایک جاپانی فلم ہے۔[2]
کہانی
نوبیتا ایک کم عمر لڑکا ہے جو پڑھائی میں کم نمبر لیتا ہے اور اکثر ہم جماعت اسے تنگ کرتے ہیں۔ اس کی مستقبل کی اولاد میں سے ایک نے دورائے مون کو وقت میں واپس بھیجا تاکہ وہ جا کر نوبیتا کے مسائل حل کرے تاکہ مستقبل میں اس کے بچوں کو مسائل کا شکار نہ ہونا پڑے۔ دورائے مون کی ایک جیب ایسی ہے کہ بوقتِ ضرورت وہ کھلونے، آلات، ادویات وغیرہ کو مستقبل سے لا سکتا ہے۔ ان میں بیمبو کاپٹر ہے جو سر پر پہن کر اڑا جا سکتا ہے اور اینی ویئر ڈور بھی جو دروازے کھولنے والے کو اس کی من پسند جگہ لے جاتا ہے۔
نوبیتا کی عزیز ترین دوست اور اس کی محبت شیزوکا میناموتو ہے۔ نوبیتا کو زیادہ تر تاکیشی گوڈا اور مغرور سونیو ہونیکاوا تنگ کرتے ہیں۔ عموماً ہر کہانی میں دورائے مون اپنے مستقبل کی چیزوں کی مدد سے نوبیتا کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر اکثر مسائل حل کرنے کی بجائے مزید مسائل کھڑے کر دیتا ہے۔