اسلم ملک صحافی، کالم نگار[1] اور محقق ہیں۔ وہ 4 مارچ 1951ء کو بہاولپور میں پیدا ہوئے- وہ صادق ایجرٹن کالج میں ادبی مجلے کے مدیر رہے۔ 1976ء میں پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹر کی ڈگری لی جہاں مہدی حسن، عبدالسلام خورشید، مسکین علی حجازی اور وارث میر ان کے اساتذہ تھے۔ 1977ء میں روزنامہ امروز سے وابستہ ہو گئے۔ 1991ء میں امروز کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا تو اگست 1992ء میں روزنامہ جنگ میں شامل ہو گئے۔[2] وہ لاہور پریس کلب کے لائف ٹائم ممبر ہیں۔ مسرت کلانچوی ان کی اہلیہ ہیں۔
حوالہ جات