اسرار عالم (پیدائش: 1953ء) عالم اسلام کے ممتاز مفکر ہیں۔ یہود پر اپنی تنقید کی وجہ سے اسلامی حلقوں میں مشہور ہیں۔ یہ اسرار عالم کی لسانیات اور متعدد الفنون صلاحیت کی مثال اپنے ہم عصروں میں مشکل سے ہی ملے گی۔
وطن
اسرار عالم کا تعلق بھارت کے صوبہ جھارکھنڈ سے ہے۔
زندگی
اسرار عالم دہلی سے شائع ہونے والے جماعت اسلامی کے انگریزی رسالہ ریڈینس کے نائب مدیر تھے۔ نیز نومبر 1995ء سے ستمبر 1996ء تک اردو بک ریویو کے بھی مدیر اعزازی رہے۔ اور اسلامی فقہ اکیڈمی، انڈیا میں متعدد توسیعی خطبات بھی دیے۔
لسانی و علمی صلاحیت
اسرار عالم بیک وقت کئی زبانوں کے عالم ہے۔ قدیم مردہ زبانوں عکادی سمیری وغیرہ سے بھی واقف ہیں۔
تصانیف
- اسلام اور اکیسویں صدی کا چیلنج
- دجال (3 جلدیں)
- معرکۂ دجال اکبر (2 جلدیں)
- امت کا بحران
- عالم اسلام کی اخلاقی صورت حال
- عالم اسلام کی روحانی صورت حال
- عالم اسلام کی سیاسی و اقتصادی صورت حال
- عالم اسلام کی سیاسی صورت حال
- ہندتو
- فتنۂ دجال اکبر خطرات و تدابیر
- یا ساری الجبل! کیا دجال کی آمد آمد ہے
- عالم اسلام کی منصبی و مقصدی صورت حال -محور اول: ماکان و مایکون
- بین الاقوامی ایجنسیوں کا تعارف اور انکا طریقہ کار
- سرسید کی بصیرت
بیرونی روابط
اسرار عالم کی غیر دفتری ویب گاہآرکائیو شدہ بذریعہ asraralam.net