2007 کراچی دھماکا 18 اکتوبر 2007 کو پاکستان کے شہر کراچی میں سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو کے قافلہ پر ہوا۔ یہ دھماکا ان کی شہادت کے دو مہینے پہلے ہوا۔ اس دھماکا کے نتیجہ میں 139 افراد ہلاک اور 450 کے قریب زخمی ہوئے [1][2][3][4]۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کی تھی۔
دھماکا کی تفصیلات
یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما محترمہ بینظیر بھٹو آٹھ سال بعد خود عائد کردہ جلاوطنی ختم کر کے پاکستان واپس آئیں، اس جلاوطنی کے دوران وہ دبئی اور لندن میں مقیم رہیں۔
مزید دیکھیے
حوالہ جات