پنڈت گووند ولبھ پنت یا جي وی پنت (پیدائش: 10 ستمبر1887ء - 7 مارچ1961ء) ایک مشہور مجاہد آزادی اور سینئر بھارتی سیاست دان تھے۔[1] وہ اتر پردیش ریاست کے پہلے وزیر اعلٰی اور بھارت کے چوتھے وزیر داخلہ تھے۔ سن 1955ء میں انھیں بھارت رتن سے نوازا گیا۔ وزیر داخلہ کے طور پر ان کا بنیادی کردار ادا بھارت کو زبان کے مطابق ریاستوں میں تقسیم کرنا اور ہندی زبان کو بھارت کی دفتری طور پر نافذ کرنا تھا۔[2]