گروتافیراتا (اطالوی: Grottaferrata) اٹلی ی کا ایک قصبہ اور کمونے ہے جو اٹلی کے علاقہ لازیو کے صوبہ روما میں واقع ہے۔ قصبہ اطالوی دارالحکومت روم کے جنوب مشرق میں 20 کلو میٹر کے فاصلہ پر البان پہاڑیوں (Alban Hills) کی ڈھلوانوں پرآباد ہے۔ شہر کا رقبہ 18 مربع کلومیٹر اور آبادی 19,606 (دسمبر 2004ء) ہے اور شہر سطح سمندر سے 329 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔
شہر کے قابل دید مقامات میں ایبے آف گروتافیراتا (گروتافیراتا) ہے جو علاقہ لازیو کے مشہور ترین تاریخی عجائبات میں شامل ہے، جس کی لائبریری میں 50,000 تاریخی کتب ہیں اور یہاں قدیم تحریری نسخوں کو محفوظ کرنے کے لیے لیبارٹری بھی بنائی گئي ہے۔
سانچہ:Navbox Province of Italy/Categories for commune