کپاس ایک نازک ریشہ ہے جو پھٹی کی شکل میں کپاس کے پودے پر بیجوں کے ارد گرد پیدا ہوتا ہے۔ یہ جھاڑیوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور دنیا کے کئی علاقوں بشمول جنوبی ایشیا، امریکا اور افریقہ میں پیدا ہوتا ہے۔ کپاس کے ریشے کو روئی یا دھاگے کی شکل دے کر کپڑا بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اور اس کے بیج سے تیل نکال کر بناسپتی گھی اور دیگر اشیاء بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کپاس کا انگریزی ترجمہ cotton عربی لفظ قطن سے مستعار ہے جو 1400ء کے بعد سے استعمال ہو رہا ہے۔