کمیونسٹ انٹرنیشنل، مختصر کومنٹرن جس کو تیسری انٹرنیشنل (1919ء–1943ء) بھی کہا جاتا ہے، ایک بین الاقوامی کمیونسٹ تنظیم تھی، جو مارچ 1919ء کے دوران میں ماسکو میں بنائی گئی تھی۔ یہ دنیا میں کمیونزم کی وکالت کرتی تھی اور "بین الاقوامی بورژوازی کے خاتمے اور بین الاقوامی سوویت جمہوریہ کی تخلیق کے لیے ہتھیاری طاقت سمیت تمام طریقوں کے ساتھ" لڑنے کی حامی تھی۔[1]