ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی، اسلام آباد (ڈی ایچ اے اسلام آباد) (ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی) ایک متمول رہائشی علاقہ یا ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جو پاکستان کے روات اور اسلام آباد-راولپنڈی میٹروپولیٹن علاقے کے قریب واقع ہے۔ یہ پانچ حصوں میں منقسم ہے اور پنجاب کی صوبائی سرحد پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ محلہ بنیادی طور پر پاکستان کے مسلح افواج کے محکمۂ بہبود کے کی طرف سے 1992ء میں فوجی اہلکاروں کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ تاہم، اب یہاں شہری اور فوجی دونوں خاندان رہائش پزیر ہیں۔