ٹوماہاک ایک امریکی ہائپر سپر سانک کروز میزائل ہے۔ ٹوماہاک کا پورا نام BGM-109 ٹوماہاک ہے۔ ٹوماہاک میزائل 1100 کلومیٹر تک ایک ایٹم بم یا عام بم کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے زمین یا بحری جہاز یا آبدوز یا کسی ہوائی جہاز سے چلایا جا سکتا ہے۔ عراق کے حملے کے دوران میں کوئی 800 کے قریب ٹوماہاک مختلف نشانوں پر چلائے گئے۔
ٹوماہاک لفظ ایک کلہاڑی کو کہتے ہیں جسے ریڈ انڈین استعمال کرتے ہیں۔
رہنمائی کا نظام
ٹوماہاک میزائل GPS کے ذریعے اپنی نشانے کا پتہ لگاتا ہے۔ ٹوماہاک میں دو قسم کے نظام اسے اس کے نشانے تک لے جانے اور اسے تباہ کرنے میں مدد دیتے ہیں ایک TERMOC اور دوسرا DSMAC۔ TERMOC اڑان کے دوران میں نیچے زمین کو اپنے اندرونی نقشے سے ملاتا ہے تاکہ اسے پتہ چل سکے کہ وہ صحیح راستے پر ہے کہ نہیں۔ DSMAC کا نظام اس کے نشانے کی تصاویر کو ملاتا ہے تاکہ صحیح نشانے کی شناخت ہو سکے۔
نگار خانہ