نیو تان سین (انگریزی: Neotansen) ایک برق موسیق (الیکٹرونیکہ) کا تجربہ ہے جسے اضطراب کے گلوکار عثمان وقاص چوہان نے شروع کیا۔ یہ تجربہ بے شمار اصناف موسیقی سے متاثر ہے، جن میں ڈرم و بیس، لاؤنج، ٹیکنو، لیکووڈ فنک، دھرپد اور پیشکار سب شامل ہیں۔ نیوتان سین پاکستان کی روایاتی موسیقی اور دور جدیدیت کا ایک دلچسپ اور خوش اسلوب ملاپ ہے۔
لفظ نیوتان سین دراصل میاں تان سین کے نام سے منسوب ہے، جو شہنشاہ اکبر کے زمانہ کے زبردست موسیقار تھے۔ جیسے وہ اپنے زمانے کے نایاب ثقافتی نور سمجھے جاتے تھے، ویسے ہی اس دور جدیدیت میں نیوتان سین کو ایک ایسا ہی مقام دیا جائے گا۔
نیوتان سین دسمبر 2007ء سے ایک البم کی تیاری میں مشغول ہیں۔
حوالہ جات
بیرونی روابط
نیو تان سین کی موسیقی