نصف مدت انتخابات یا وسط مدتی انتخابات یامڈٹرم الیکشن (انگریزی: midterm election)انتخابات کی ایک قسم ہے، جس میں عوام حکومت کی درمیانی مدت میں ایک بار پھر ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے اسی رکن کو یا کسی دوسرے رکن کو چن سکتے ہیں۔ لیکن وہ مدت جو ان انتخابات سے پہلے، پہلی حکومت، حکومت کر چکی ہو، وہ اس میں شمار ہو گئی۔
وضاحت
یعنی اگر ضرورت پڑھ جائے کسی وجہ سے اور دوبارہ انتخابات کرائے جائیں لیکن ان انتخابات میں چنی گئی حکومت صرف سابقہ حکومت سے چھٹے ہوئے وقت تک ہوگی۔ مثلاً 2013 کے انتخابات میں کسی منتخب حکومت (سیاسی جماعت) پر دھاندلی کا الزام لگایا گیا، اگر اب 2014ء میں ان پہ دباؤ آجاتا ہے اور وہ حکومت سے استعفٰی دیتے ہیں تو پھر نئے انتخابات ہوں گے لیکن وہ نومنتخب شدہ حکومت پانچ سال کی بجائے چار سال ہوگی کیونکہ ایک سال پہلے سے ایک سیاسی جماعت حکومت کرچکی ہے، اسے محدود مدّت کے انتخابات کو نیم مدت انتخابات کہتے ہیں۔
ممالک جن میں نصف مدت انتخابات کا قانون موجود ہے
یہ فہرست حتمی نہیں ہے۔
مزید دیکھیے
حوالہ جات