مملکت سراواک (Kingdom of Sarawak) بورنیو میں ایک ریاست تھی جسے 1841 میں سر جیمز بروک نے سلطنت برونائی سے علاحدہ کر کے قائم کیا۔ 1888 میں، جیمز بروک کے جانشین، چارلس انتھونی جانسن بروک نے ایک برطانوی حمایت قبول کر لی جو 1946 تک قائم رہی، جب تیسرے حکمران چارلس وائنر بروک نے اختیارات برطانیہ کو سونپ دیے۔ 1963 کے بعد سے، سراواک ملائیشیا کی ایک ریاست ہے۔