معظم علی کو ماسٹر آف واٹر کلر یا آبی رنگوں کے استاد کے طور پر بھی سراہا گیا ہے۔ وہ 1956ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1982 میں اپنی تصویروں کی پہلی انفرادی نمائش کی اور تب سے 2012ء تک گیارہ انفرادی نمائشیں کر چکے ہیں۔ جن میں امریکا اور کنیڈا کی نمائشیں بھی شامل ہیں۔
’ماسٹر آف واٹر کلر‘ کے طور پر ان کی مہارت کا اعتراف بھی 2007 میں وٹنی میوزیم نیویارک میں کیا گیا۔ وہ دو کالجوں کے پرنسپل ہونے کے علاوہ آٹھ سال مختلف اشتہاری اداروں میں آرٹ ڈائریکٹر کے فرائص بھی انجام دے چکے ہیں۔ معظم اب امریکا میں رہتے ہیں۔
معظم کہتے ہیں تھر کے لوگ روایتی نقوش رکھتے ہیں، ان کے پرکشش لباس اور ہزاروں سال کی وراثت رکھنے والی انڈس سولائزیشن انھیں دوسروں سے منفرد بناتی ہے اور انھوں نے اسی لیے مٹکوں میں پانی بھر کر لاتی ’تھری‘ عورتوں کو مصور کیا ہے۔
حوالہ جات