فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ فلم فیئر کا ایک حصہ ہے جو ہر سال فلم فیئر اعزازات برائے ہندی فلم کے لیے ہوتا ہے۔ یہ ان خواتین اداکاروں کو دیا جاتا ہے جو کسی ہندی فلم میں معاون اداکارہ کا بہترین کردار ادا کرتی ہیں۔ فلم فیئر اعزازات 1954ء میں شروع ہوئے، جبکہ فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ، 1955ء میں پہلی بار دیا گیا۔
ششیکلا مسلسل 1963 اور 1967 کے درمیان میں 6 بار نامزد ہوئی، دو بار 1967 میں نامزد ہوئی، دو دو بار 1963 اور 1964 میں۔
آٹھ اداکارائیں ہیں جن کی ایک سال میں سب سے زیادہ بار نامزدگی ہوئی۔ تاریخ وار ترتیب میں، وہ ہیں: شوبا کوٹی (1962)، ششیکلا (1967)، نوتن بہل سمرتھ (1974)، بندو (1975)، سمیتا پاٹل (1984)، سشمیتا سین (2000)، رانی مکھرجی (2005) اور کونکونا سین شرما (2008)۔ ان میں سے، مؤخر الذکر تینوں کو ان کے متعلقہ سالوں میں اعزاز حاصل ہوا۔ پہلی پانچ اس کے باوجود جیت نہیں سکیں ایک سے زیادہ بار کسی مخصوص سال میں نامزدگیاں۔
جیا بچن، 3 بار نامزد ہوئی اور تینوں بار اعزاز حاصل کیا، کبھی محروم ہوئے بغیر زیادہ سے زیادہ اعزازات جیتنے کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ بچن نے چار سال میں تین مرتبہ یہ اعزاز جیتا، جو کم از کم وقت میں زیادہ سے زیادہ اعزازات کا ریکارڈ ہے۔ 2001، 2002 اور 2004 میں جیا بچن نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
درگا کوٹی، 1975 میں، سب سے طویل عمر فاتح بنی اور سب سے طویل عمر نامزدگی بھی اسی کی تھی، تب اس کی عمر 70 سال کی تھی، جبکہ آشا کپور، کم عمر والی نامزد و فاتح بنی جب اس کی عمر محض 11 سال تھی۔
1950 کی دہائی میں کوئی دوبار فاتح نہیں بنی، 60 کی دہائی میں اس کے برعکس تین اداکاراؤں یعنی، نروپا رائے، ششیکلا اور سیمی گریوال نے دو بار اعزاز حاصل کیا۔ 70 کی دہائی میں پھر کسی نے دو بار یہ اعزاز حاصل نہیں کیا، لیکن سپریا پاٹھک نے 80 کی دہائی میں مسلسل دو بار حاصل کیا۔ فریدہ جلال نے 90 کی دہائی میں د وبار حاصل کیا۔ جیا بچن 2000ء کی دہائی مین تین بار یہ اعزاز حاصل کیا۔ اب 2010 کی دہائی میں ابھی تک کوئی اداکارہ دو بار یہ اعزاز حاصل نہیں کر سکی۔
ویجینتی مالا wپہلی اداکارہ تھی جس نے بہترین اداکارہ کا اعزاز اور بہترین معاون اداکارہ کا اعزاز دونوں حاصل کیے۔ وہ پہلی اداکارہ تھی جس نے فلمدیوداس (1955) اور اس کے بعد رینا رائے نے اپنا پن (1977) کا فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ دونوں کا اعتراض تھا کہ ان کا کردار معاون کا نہیں بلکہ مرکزی تھا۔[1]
صرف ایک بار دو بہن بھائی اس کے لیے نامزد ہوئے: رتنا پاٹھک اور سپریا پاٹھک 2010ء میں۔
راکھی گلزار اور مادھوری دیکشت خاتون اداکاری زمروں میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ نامزد اداکاروں ہیں، 16 نامزدگیوں کے ساتھ مجموعی طور پر راکھی نے اعزاز برائے بہترین اداکارہ اور 8 برائے بہترین معاون اداکارہ اور دیکشت نے اعزاز برائے بہترین اداکارہ اور 2 برائے بہترین معاون اداکارہ۔