فارن پالیسی (انگریزی: Foreign Policy) ایک دو ماہی امریکی جریدہ ہے جو 1970ء میں سیموئل ہنٹنگٹن اور ویرن ڈیمین مانشل نے قائم کیا۔ جریدے نے 2009ء، 2007ء اور 2003ء میں قومی جریدہ اعزاز (نیشنل میگزین ایوارڈ) برائے فضیلتِ عمومی حاصل کیا ہے۔ اسے واشنگٹن پوسٹ کمپنی دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی سے شایع کرتی ہے۔ اس کے موضوعات میں عالمی سیاست، اقتصادیات، تکمیلیت اور خیالات ہیں۔ 29 ستمبر2008ء کو واشنگٹن پوسٹ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ اس نے کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس سے فارن پالیسی جریدہ سے خرید لیا ہے۔ جریدے کی فی شمارہ تعداد اشاعت ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے۔[1] فارن پالیسی سالانہ بنیادوں پر عالمگیریت اشاریہ (Globalization Index) اور ناکام ریاستوں (Failed States) کی فہرست جاری کرتا ہے۔