غیر شادی شدہ اتحاد

غیر شادی شدہ اتحاد، شہری اتحاد یا سیول یونین کئی اور ناموں سے موسوم ہے۔ یہ کئی ممالک میں شادی کے مساوی سمجھا جاتا ہے۔ 1990ء کے اواخر سے تین مسلمہ ترتیبات سامنے آئی ہیں، جو گھریلو شراکت داری قانون سے کم ہی ثابت ہوئے ہیں۔ ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، ناروے اور سویڈن میں قانون سازی کے ذریعے بدلے جا چکے ہیں۔ اضافی طور پر کئی دیگر ممالک میں ہم جنس شادی کا بھی مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔ غیر شادی شدہ اتحاد کے مہم جو اسے ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دلانے میں "پہلے قدم" کے طور پر دیکھتے ہیں۔ حالاں کہ سیول یونین کے لوگ زیادہ تر مخالف صنف اور ہم جنس جوڑوں کی وکالت کرتے ہیں، کئی معاملوں اور ملکوں میں یہ صرف ہم جنس جوڑوں کے لیے ہی رائج ہے۔

1989ء میں ڈنمارک سے شروع ہو کر کے غیر شادی شدہ اتحاد کے حامی زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک میں غیر شادی شدہ جوڑوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ یہ لوگ کئی حقوق اور فوائد فراہم کرنا چاہتے ہیں جن میں محصول میں چھوٹ، جائز شادی شدہ جوڑوں جیسی ذمے داریاں وغیرہ شامل ہیں۔ برازیل میں غیر شادی شدہ اتحاد کا تصور پہلے صرف مخالف صنف کے لوگوں کے لیے 2002ء مین وجود میں آیا تھا، تاہم اس میں توسیع کرتے ہوئے ہم جنس اتحاد کو بھی نو سال بعد عدالتی فیصلے کے ذریعے شامل کیا گیا۔

کئی قانونی دائروں میں ان غیر شادی شدہ اتحادوں کو تسلیم کیا جاتا ہے اگر وہ خود کے یہاں ایسے اتحادوں کے مشابہ ہوں؛ مثلًا مملکت متحدہ میں مساوی اتحادوں کو غیر شادی شدہ قانون شیڈیول 20 کی فہرست میں جگہ دی گئی۔ ہم جنس شادیوں کو بیرونی ممالک میں زیادہ عام پایا گیا ہے جہاں انھیں غیر شادی شدہ اتحادوں کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

مزید دیکھیے

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!