عکاسی، تصویر کشی یا فوٹو گرافی ہمہ وقت سائنس اور آرٹ کی ایک قسم ہے، جس میں کسی منظر سے منعکس ہونے والی روشنی یا دوسری برقناطیسی شعاعوں کو ایک دیر پا تصویر کی شکل میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ تصویر کو برقیاطی اور کیمیائی دو طریقون سے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ برقیاطی طور پر کسی تصویر کو محفوظ کرنے کے لیے ایک عکسی حساسیئے کی ظرورت ہوتی ہے اور کیمیائی ذریعے سے محفوظ کرنے کے لیے ایک تصویری پٹی استعمال کی جاتی ہے جس پر موجود مادہ روشنی پڑھنے پر اپنی کیمیائی حالت تبدیل کر لیتا ہے۔