عوامی صحت سے مراد "سائنس اور فنون کی وہ شاخ ہے جو امراض کے ازالے، صحت کی طوالت اور منظم طریقوں سے اور سماج، تنظمیموں، عوامی، نجی اور انفرادی معاملات میں معلومات فراہم کردہ اختیارات کے ذریعے صحت کو فروغ دینے پر مرکوز ہے"۔ یہ آبادی کی صحت کے تجزیے پر صحت کے خطرات کا جائزہ لیتی ہے۔ زیرغور آبادی مٹھی بھر افراد جتنی کم تعداد پر مشتمل ہو سکتی ہے یا کئی براعظموں پر پھیلی آبادیوں جتنی وسیع ہو سکتی ہے (مثلاً معتدی امراض کے معاملے میں)۔ صحت کا دائرہ "مکمل جسمانی، دماغی اور سماجی بہبودگی کی کیفیت پر مشتمل ہو سکتی ہے، جو بیماری کے فقدان یا کسی طرح کے عدم توازن سے کہیں جامع ہو"، جیساکہ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تعریف پیش کی گئی ہے۔[1]