عرقِ گلاب (عربی :ماء الورد ، انگریزی :Rose Water ) ایسا عرق ہے جو گلاب کے پھول کی پتیوں سے نکلتا ہے۔ بعض اوقات اسے گلاب کے پھول کے تیل کی ضمنی پیداوار کے طور پر بھی بنایا جاتا ہے۔ یہ تیل مشہور خوشبویات میں استعمال ہوتا ہے۔ عرق گلاب کو تقریباً تمام دنیا میں خوشبو، ذائقہ، ادویہ سازی، میک آپ کی اشیاء وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے اسے مسلمانوں نے عمل تقطیر سے بنایا۔[1]