عبد اللہ قطب شاہ نے 1625ء سے 1672ء تک سلطنت گولکنڈہ پر حکمرانی کی۔ یہ سلطان محمد قطب شاہ کا بیٹا تھا اور ان کا جانشین بھی۔ عبد اللہ قطب شاہ شاعری بھی کرتا تھا۔ اس کا ایک شعری مجموعے کلام بھی ہے۔ عبد اللہ قطب شاہ کے درباری شاعروں میں غواصی، قطبی، ابن نشاطی، طبعی، جنیدی اور امین وغیرہ ہیں۔