کاؤنٹی آف طرابلس (1102–1289) صلیبی ریاستوں میں سے آخری تھی۔ [1] اس کی بنیاد سرزمین شام میں جدید دور کے علاقے طرابلس، شمالی لبنان اور مغربی شام کے کچھ حصوں میں رکھی گئی تھی۔ [1] [2]جب فرنگی صلیبیوں نے، زیادہ تر جنوبی فرانسیسی افواج نے، سنہ 1109ء میں اس علاقے پر قبضہ کر لیا، تو طولوس کا برٹرینڈ یروشلم کے بادشاہ بالڈون I کے ایک نمائندے کے طور پر طرابلس کا پہلا حاکم شمار ہوا۔ اس وقت، کاؤنٹی کی حکمرانی کا فیصلہ وراثت سے نہیں بلکہ فوجی طاقت (خارجی اور خانہ جنگی)، حمایت اور گفت و شنید جیسے عوامل سے کیا جاتا تھا۔ سنہ 1289ء میں طرابلس کی کاؤنٹی قاہرہ کے مسلمان مملوکوں کے سلطان قلاوون کے قبضے میں آگئی۔ اور کاؤنٹی مملوک مصر میں ضم کر لیا گیا۔ [1]
حوالہ جات