صارف اشاریہ قیمت [1] پیمائش کرتا ہے گھر بار کی خریدی جانے والی صارفی اجناس اور صارفی خدمات کی قیمت میں تبدیلی کو۔ پاکستان میں وفاقی دفتر احصاء مشعر صارفی قیمت تعریف کرتا ہے۔ یہ ملک میں اجناس کی ٹوکری کی پرچون قیمت میں تبدیلی کو ناپتا ہے اور جامعاً افراط زر کا مشعر ہے۔[2]
طریقہ کار
صارف اشاریہ قیمت 35 بڑے شہروں میں 375 اشیاء کی پرچون قیمتوں کی بنیاد پر تشکیل دیا جاتا ہے۔ یہ اشاریہ قیمت، شہری صارفین کے مصارف زندگی کا تجزیہ کرتا ہے۔ عام طور پر افراط زر کی پیمائش کے لیے اشاریہ صارفی قیمت کو استعمال کیا جاتا ہے۔[3]
حوالہ جات