سوری عرب فوج

سوری عرب فوج
عربی: الجيش العربي السوري
سوری عرب فوج کا پرچم
قیام1 اگست 1945[1]
1971 (موجودہ شکل)
ملک سوریہ
قسمفوج
کردارزمینی جنگ
حجمتحلیل
فوج میں بھرتی کی عمر: 18
جبری بھرتی:
18 years of age for compulsory and voluntary military service; conscript service obligation is 18 months; women are not conscripted but may volunteer to serve; re-enlistment obligation 5 years, with retirement after 15 years or age 40 (enlisted) or 20 years or age 45 [2][3]

حصہ سوری مسلح افواج
فوجی چھاؤنی /ایچ کیودمشق
نصب العین"عربی: حُمَاةَ الدِّيَارِ" (وطن عزیز کے نگاہ بان)
رنگ
  • فوجی وردی : خاکی، زیتونی
      
  • جنگی وردی: سبز، سیاہ، خاکی
       
برسیاںیکم اگست
معرکے
سبکدوشی8 دسمبر 2024ء
کمان دار
صدر سوریہمُشیر (سپہ سالار) بشار الاسد
وزیرِ دفاعجرنیل علی محمود عباس
آرمی چیفجرنیل عبد الکریم محمود ابراہیم

سوری عرب فوج (عربی: القوات البرية العربية السورية یا الجيش العربي السوري، انگریزی: سیریئن عرب آرمی: SAA) شامی مسلح افواج کی زمینی فوج کی شاخ تھی۔[4] یہ چار وردیوں پر مشتمل دستوں کی مقتدر فوجی شاخ تھی، جو مسلح افواج میں سب سے مقدّم عہدوں کو کنٹرول کرتی تھی، اور اس میں سب سے زیادہ افرادی قوت تھی، جو مشترکہ دستوں کا تقریباً 80 فیصد تھی۔ سوری عرب فوج کا آغاز پہلی جنگ عظیم کے بعد فرانسیسیوں کی تشکیل کردہ مقامی فوجی دستے سے ہوا، جب فرانس نے اس خطے پر تعہد حاصل کیا۔ [5] اگلے سال سوریہ کی مکمل آزادی حاصل کرنے سے پہلے، یہ سنہ 1945ء میں باضابطہ طور پر وجود میں آئی۔

1946ء کے بعد سے، اس نے شام (سوریہ) کی حکمرانی میں اہم کردار ادا کیا، جس میں چھ فوجی بغاوت شامل ہیں: سنہ 1949ء میں دو، جن میں مارچ 1949ء کی شامی بغاوت اور کرنل سامی الحناوی کی اگست 1949ء کی بغاوت، اور سنہ 1951، سنہ 1954ء، سنہ 1963ء، سنہ 1966ء اور سنہ 1970ء میں ایک ایک بغاوت شامل ہے۔ اس نے اسرائیل کے ساتھ چار جنگیں لڑی ہیں (سنہ 1948ء، سنہ 1967ء میں چھ روزہ جنگ، سنہ 1973 کی یوم کپور جنگ اور سنہ 1982ء کی لبنان جنگ اور ایک اردن کے ساتھ لڑی (اردن میں سیاہ ستمبر، 1970ء)۔ خلیجی جنگ کے دوران 1990ء - 1991ء میں سعودی عرب میں ایک بکتر بند ڈویژن کی صف آرائی کی گئی، لیکن بہت کم کارروائی دیکھنے میں آئی۔ سنہ 1976ء سے سنہ 2005ء تک یہ لبنان پر شامی قبضہ کا اہم جز تھا۔ داخلی طور پر، اس نے شام (سوریہ) میں اخوان المسلمون کی شورش کو دبانے میں ایک اہم کردار ادا کیا، اور سنہ 2011ء کے اوائل سے شام کی خانہ جنگی سے یہ لڑنے میں بہت زیادہ مصروف رہی، جو سنہ 1940ء کی دہائی میں اپنے قیام کے بعد سے سوری عرب فوج کی سب سے پرتشدد اور طویل جنگ ہے۔ 8 دسمبر 2024ء کو اس فوج کا اختتام ہوا جب بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ گیا۔

حوالہ جات

  1. Syria News 1 August 2013, President Bashar Al-Assad visits soldiers to mark Army Day and pledge victory۔ 3 اگست 2013۔ 2016-03-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-12 – بذریعہ YouTube
  2. "The World Factbook"۔ cia.gov۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-15
  3. "CIA World Factbook"۔ CIA۔ 2016-03-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-14
  4. "Syria Rearms: Russian deliveries of BMP-2s and 2S9s arrive"۔ Oryx blog۔ 15 جون 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-11; Gregory Waters (1 مئی 2018)۔ "2018 East Ghouta Offensive: the Cost of Securing Damascus"
  5. Pollack 2002، صفحہ 447

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!