سنچیت شرماذاتی معلومات |
---|
پیدائش | (2001-07-22) 22 جولائی 2001 (عمر 23 برس) |
---|
بین الاقوامی کرکٹ
|
---|
قومی ٹیم | |
---|
واحد ٹی20(کیپ 56) | 7 اکتوبر 2021 بمقابلہ آئرلینڈ |
---|
|
---|
|
سنچیت شرما (پیدائش: 22 جولائی 2001ء) ایک بھارتی نژاد کرکٹ کھلاڑی ہے جو متحدہ عرب امارات کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ [1] اکتوبر 2021ء میں اسے 2021ء کے سمر ٹی20 باش ٹورنامنٹ کے لیے یو اے ای کے ٹوئنٹی20 بین الاقوامی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [2] اس نے اپنا ٹوئنٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو 7 اکتوبر 2021ء کو یو اے ای کے لیے آئرلینڈ کے خلاف کیا۔ [3] اپنے ٹوئنٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو سے پہلے انھیں 2020ء انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے یو اے ای کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ [4] شرما اپنی بہن خوشی شرما کے ساتھ عجمان میں پلے بڑھے جنھوں نے 2021ء میں متحدہ عرب امارات کی خواتین کی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا۔ ان کے ہندوستانی والد برج موہن شرما مکینیکل انجینئر کے طور پر کام کرنے کے لیے 1990ء میں متحدہ عرب امارات چلے گئے، بعد میں دھات کی تجارت کرنے والی فرم قائم کی۔ انھوں نے اپنی آبائی ریاست ہریانہ میں اعلیٰ سطح پر کرکٹ کھیلی۔
حوالہ جات