جنبشیات اور روز مرہ استعمال میں کس شے کی رفتار (انگریزی: Speed) اس کی سمتار کی قیمت کو کہتے ہیں۔بین الاقوامی نظام اکائیات میں رفتار کی اکائی میٹر فی سیکنڈ ہے لیکن روزمرہ استعمال میں اس کی عام اکائی کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ امریکا اور برطانیہ میں اس کی اکائی میل فی گھنٹہ بھی استعمال ہوتا ہے۔ فضائی اور بحری سفر میں رفتار کی عام اکائی گرہ (Knot) ہے۔