راموجی فلم سٹی دنیا کا سب سے بڑا شوٹنگ اسٹوڈیو ہے۔ اس اسٹوڈیو کو عالمی ریکارڈوں کی کتاب گنیز کتاب میں اعزازی سند دی گئی ہے۔ یہ اسٹوڈیو حیدرآباد، تلنگانہ، بھارت میں واقع ہے اور تیلگو سنیما کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ ایک شوٹنگ اسٹوڈیو کے علاوہ سیاحتی جگہ بھی ہے۔ یہاں پر کئی قدرتی اور مصنوعی دلکش مصنوعات کے ساتھ ساتھ ایک پارک بھی ہے۔ یہاں پوری دنیا سے ہر سال تقریباً 1.5 ملین سیاح آتے ہیں۔ یہ تقریباً 1666 ایکڑ سے زائد علاقے پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس اسٹوڈیو کو تیلگو فلم پروڈیوسرراموجی راؤ نے 1996ء میں تعمیر کیا۔[1][2][3][4][5]