رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان دینی مدارس کا ایک امتحانی بورڈ ہے
1987ء سے اس امتحانی بورڈ کو حکومت پاکستان نے منظور کیا رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستا ن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نصابی کمیٹی وقتا فوقتا نصاب کا جائز اور مزید بہتر اضافے طے کرتی ہے ۔ عصری مضامین بھی ابتدائی درجات کے نصاب میں شامل کیے گئے ہیں ان کی تنفیذ کو یقینی بنایا گیا ہے۔اور ہر سال اس کے مطابق امتحانات ہوتے ہیں ۔ مجلس مشاورت عالیہ اور عالمیہ کے مہتممین یا ناظمین اعلیٰ پر مشتمل فورم ہے ۔ رابطة المدارس الاسلامیہ کے حوالہ سے جملہ امور کے فیصلوں اور ان کی تنفیذ کے لیے یہ فورم موثر انداز میں کام کر رہا ہے ۔
رابطة المدارس الاسلامیہ سے ملحقہ ہزاروں مدارس رابطہ کے نصاب سے استفادہ کرتے ہیں اور مختلف مواقع پر راہنمائی لیتے ہیں۔[1]
حوالہ جات
وفاقی دینی تعلیمی بورڈز، پاکستان (2021ء سے قبل رجسٹر ہونے والے)