دادرا موسیقی کی ایک صنف ہے جو شروع میں دادرا تال میں گایا جاتا تھا اس لیے اس کا نام بھی دادرا پڑ گیا، لیکن آج کل تال کی قید نہیں ہے۔ عموما کہروے اور اورے میں گاتے ہیں۔
انداز
اس میں تال سے ہٹ کر ارادے نہیں کہے جاتے بلکہ مینڈھوں اور موکیوں کی مدد سے بولوں کو مختلف اندازسے مزین کرکے دہرایا جاتا ہے۔
صنف
عموما چار مصرعوں کے گیت کا ایک یا دو بند اور کے مکمل بول ہوتے ہیں، گانے کا زور سروں کی بجائے بولوں پر رکھا جاتا ہے اس لیے اس صنف کو خالص کلاسیکی موسیقی میں شمار نہیں کیا جاتا۔
استعمال
دادرا کسی ایک راگ میں گایا جانا ضروری نہیں؛ عموما کئی راگوں کے ارادے استعمال کیے جاتے ہیں
حوالہ جات
کنور خالد محمود، عنایت الہی ٹک، سرسنگیت۔ الجدید، لاہور؛ المنار مارکیٹ، چوک انارکلی۔ 1969ء صفہ 100-101