خولی بن یزید اصبحی واقعہ کربلا میں عمر بن سعد کی فوج کے سپہ سالاروں میں سے ایک تھا۔ جس میں اس نے عثمان بن علی بن ابی طالب کو تیر مار کر شہید کیا تھا۔ [1] امام حسین بن علی علیہ السلام کے سر مبارک کو کربلا سے کوفہ لانے اور عبید اللہ بن زیاد کو دینے کا ذمہ دار تھا۔ عبداللہ بن کامل الشکری اور المختار الثقفی کے لوگوں نے اسے اس کے گھر کے قریب سر کاٹ کر قتل کر دیا۔پھر ان کی لاش کو ان کے گھر کے قریب جلا دیا گیا۔ اور یہ 66ھ کی بات ہے۔[2][3][4][5][6]
مزید دیکھیے
حوالہ جات
- ↑ الطبري، تاريخ الطبري، ج 5، ص 468؛ أبو الفرج الأصفهاني، مقاتل الطالبيين، ص 89؛ المفيد، الإرشاد، ج 2، ص 109؛ المجلسي، بحار الأنوار، ج 45، ص 38؛ السماوي، إبصار العين، ص 68.
- ↑ أبو مخنف، مقتل الحسين، ص 200؛ الطبري، تاريخ الطبري، ج 5، ص 453؛ المجلسي، بحار الأنوار، ج 45، ص 55؛ ابن طاووس، اللهوف، ص 84.
- ↑ أبو مخنف، مقتل الحسين، ص 202.
- ↑ ابن الأثير، الكامل في التاريخ، ج 4، ص 240؛ ابن أعثم، الفتوح، ج 6، ص 244.
- ↑ الطبري، تاريخ الطبري، ج 6، ص 59؛ ابن مسكويه، تجارب الأمم، ج 2، ص 180.
- ↑ البلاذري، أنساب الأشراف، ج 6، ص 407.