حدیقہ کیانی ایک پاکستانی گلوکار، گیت نگار اور انسانیت پسند ہے۔ جو کئی ملک و عالمی اعزازات حاصل کر چکی ہے، کیانی نے دنیا بھر میں گلوکاری ہے، کیانی رائل البرٹ ہال اور کینیڈی سینٹر میں بھی گا چکی ہے۔[3][4][5][6][7]
حدیقہ کیانی ایک پاکستانی گلوگارہ ، گیت نگاراور سماجی خدمت گزار ہیں۔ انھوں نے متعدد مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈ جیتے ہیں اور دنیا کے بہترین معزز مقامات پر پرفارم کیا ہے جن میں رائل البرٹ ہال اور کینیڈی سنٹر شامل ہیں [8][9][10][11] ۔ 2006 میں حدیقہ کو پاکستان کا چوتھا بڑا شہری اعزاز تمغا امتیاز ان کی موسیقی میں خدمات پر دیا گیا [9] ۔ 2010 میں انھیں اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام کی گڈول سفیر بنایا گیا ، جس سے وہ پاکستان کی اقوام متحدہ میں پہلی گڈول سفیر بن گئیں [12][13][1] ۔
2016 میں حدیقہ کو جنگ گروپ اخبار نے "پاکستان کی انتہائی بااثر اور طاقتور خواتین" میں اپنے پاور ایڈیشن میں شامل کیا [14][15] ۔
ابتدائی زندگی
حدیقہ راولپنڈٰی ، پاکستان میں پیدا ہوئی اور تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ والد تین سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ والدہ خاور کیانی ، ایک شاعرہ اور گورنمنٹ گرلز اسکول کی پرنسپل تھیں۔ والدہ نے موسیقی میں دلچسپی دیکھتے ہوئے پاکستان نیشنل کونسلآف آرٹس میں داخل کروا دیا [16] ۔ موسیقی کی ابتدائی تعلیم میڈم نرگس ناہید سے حاصل کی [17] ۔
وقار النسا نون گرلز ہائی اسکول میں پڑھتے ہوئے حدیقہ نے ترکی ، اردن ، بلغاریہ ، یونان میں انٹرنیشنل چلڈرن فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی میڈل جیتے اور ہزاروں کے سامنے پرفارم کیا۔ حدیقہ سہیل رانا کے بچوں کے ہفتہ وار موسیقی کے پروگرام "رنگ برنگی دنیا" کا بھی حصہ تھیں جو پی ٹی وی پر آتا تھا [18] ۔
آٹھویں جماعت میں حدیقہ راولپنڈی سے لاہور منتقل ہوئیں جہاں انھوں نے واجد علی ناشاد سے کلاسیکی تربیت لی۔
حدیقہ نے کینئرڈ کالج ویمن یونیورسٹی سے نفسیات میں بیچلر کی ڈگری لی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے نفسیات میں ماسٹرز کی ڈگری لی [19][20] ۔
1990 کے آغاز میں حدیقہ نے بچوں کے موسیقی کے پروگرام "آنگن آنگن تارے" میں ساڑھے تین سال تک ہزاروں گانے امجد بوبی اور خلیل احمد کی دھنوں پر گائے۔ پی ٹی وی پر اتنی بڑی تعداد میں گانے پر انھیں "اے پلس فنکار" کا خطاب ملا جو پہلے نور جہاں ، ناہید اختر اور مہناز کو مل چکا تھا۔ حدیقہ این ٹی ایم پر ایک موسیقی چارٹس پروگرام کے لیے وی جے بھی بنیں [21] ۔
سرگم فلم میں حدیقہ نے پلے بیک سنگر کا کردار ادا کیا، اس فلم کی موسیقی عدنان سمیع خان نے دی۔ اسی سال نگار ایوارڈ کی طرف سے انھیں بہترین خاتون پلے بیگ سنگر کا ایوارڈ ملا [22] ۔
موسیقی البم
1995: راز
1995 میں حدیقہ کو این ٹی ایم ناظرین چوائس ایوارڈ برائے بہترین گلوکارہ ملا۔ اسی ایوارڈ شو میں نصرت فتح علی خان کو بہترین گلوکار کا ایوارڈ ملا۔
1996 میں حدیقہ نے اپنی پہلی البم "راز" ریلیز کی جو ریڈیو پر خوب چلی اور مثبت تبصرے موصول ہوئے [23] ۔ حدیقہ ، نازیہ حسن کے بعد وہ پہلی پاپ گلوکارہ بنیں جنھوں نے اپنا البم ریلیز کیا [24] ۔ حدیقہ کا ملک کے مختلف لہجوں میں گانے کی صلاحیت نے انھیں فائدہ پہنچایا خاص طور پر فوک کشمیری گانا "مانے دی موج" بہت مشہور ہوا [25] ۔
حدیقہ نے جنوری 1997 میں برٹش نیشنل لاٹری لائیو میں بی بی سی ون میں پرفارم کیا (جسے اس وقت 1 کروڑ 66 لاکھ لوگوں نے دیکھا) [22] ۔ اس کے بعد انھوں نے بالی ساگو کے ساتھ بی بی سی اور آئی ٹی وی پر دو شو کیے اور اس کے بعد اپنے پہلے امریکی دورے پر روانہ ہوئیں۔ امریکا اور کینیڈا کے دورے میں 15 ریاستیں اور چند شہروں دورہ کیا [22][26] ۔ اسی سال حدیقہ نے برطانیہ ، آسٹریلیا اور چین کا دورہ بھی کیا۔ 1997 میں حدیقہ نے ہیپی ویلی ریس کورس میں "ہانک کانگ جشن 97" میں حصہ لیا [22] ۔ اسی سال حدیقہ پہلی ایشیائی گلوکارہ بنیں جن کے ساتھ پیپسی کولا انٹرنیشنل نے معاہدہ کیا [27] ۔ دنیا بھر میں وہ دوسری خاتون تھیں جن کے ساتھ معاہدہ ہوا ، پہلی گلوریا ایسٹیفن تھیں [22] ۔
1998: روشنی
1998 میں کے کرکٹ ورلڈ کپ 1999کا آفیشل تھیم سانگ "انتہائے شوق" گایا جسے پیپسی نے اسپانسر کیا اور حدیقہ کی والدہ نے لکھا، موسیقی نیزر لالانی نے دی۔ گانے کی ویڈیو جامی اور عمران بابر نے بنائی [28] ۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران حدیقہ نے اپنا تیسرا البم "روشنی" ریلیز کیا جس میں ایک گانا "دوپٹہ" بھی شامل تھا۔ اس گانے کی ویڈیو مشہور سائنس فکشن فلم "میٹرکس" سے متاثر ہو کر بنائی گئی۔ یہ گانا پاکستان کے بہترین 20 پاپ گانوں میں 15ویں نمبر پر ہے [29] ۔
دوپٹہ کے ساتھ حدیقہ نے "روشنی" ، "وہ کون ہے" بھی ریلیز کیے۔ اسی البم کا چھٹا گانا "بوہے باریاں" گانے "دوپٹہ" سے بھی زیادہ مقبول ہوا۔ اب تک "بوہے باریاں" حدیقہ کا سب سے مقبول گانا مانا جاتا ہے اور اسے پاکستان کے نمایاں گانوں میں شامل کیا جاتا ہے [21] ۔
حدیقہ کو 2001 میں یونی لیور نے لپٹن کے لیے برانڈ سفیر بنا دیا۔ 2002 میں یونی لیور نے سن سلک شیمپو کے لیے بھی سائن کر لیا جو نتیجہ تھا یونی لیور نیشنل سروے "پاکستان کی مقبول ترین خواتین" [30] ۔ 2000 کے عشرے میں وہ امریکا ، کینیڈا ، برطانیہ ، مڈل ایسٹ ، آسٹریلیا ، ناروے ، یونان ، بلغاریہ اور ترکی میں کنسرٹ کرتی رہیں۔
2002: رنگ
2002 ستمبر میں حدیقہ نے تیسرا البم "رنگ" ریلیز کیا۔
اس میں "یاد سجن" ، "رانجھاں" ، "جوگی بن کے آ" ، "ماہی" ، "ڈھولن" جیسے مقبول گانے شامل تھے [31] ۔ "جوگی بن کے آ" گانے میں حدیقہ نے روایتی جاپانی ، عرب اور قبائلی خواتن کے کردار میں گانا گایا [18]۔ اپنی گانے "ماہی" کی ویڈیو میں ایک ویمپائر کا کردار ادا کیا جس کی عاصم رضا نے ہدایت کاری کی [32] ۔ 2004 میں انڈس میوزک کی جانب سے بہترین پاپ گلوکارہ کا ایوارڈ ملا۔ عاصم اظہر نے ماہی کی ویڈیو کے لیے بہترین ویڈیو کا ایوارڈ جیتا [33][34] ۔
رنگ البم کی ریلیز کے کئی سال بعد انڈین صوفی گائیک "ہرش دیپ کور"جوگی بن کے آ" نے انڈین ٹی وی شو پر پیش کیا [35] ۔ اس گیت کے بول حدیقہ کی والدہ شاعرہ خاور کیانی نے لکھے تھے۔
2007: رف کٹ
2007 میں حدیقہ نے چوتھا اسٹوڈیو البم "رف کٹ" عامر ذکی کے ساتھ مل کر ریلیز کیا۔ اس البم کے ساتھ حدیقہ پہلی پاکستانی فنکار بنیں جن کا مکمل البم انگریزی میں تھا [36] ۔
البم سے پہلے حدیقہ اور عامر نے اردو گانا "اس بار ملو" گایا جسے عامر ذکی نے لکھا۔ اس کی ویڈیو جامی نے بنائی اور اس میں حدیقہ نے پاکستان مینٹل ہسپتال میں ایک شیزوفرانک مریض کا کردار نبھایا [37] ۔ اس ویڈیو سے پاکستان موسیقی انڈسٹری نے اہم سنگ میل عبور کیا، حدیقہ اور جامی نے بہترین ویڈیو کا ایم ٹی وی پاکستان ایوارڈ جیتا ۔
2007 اپریل میں "لونگ تھس لائی" ریلیز کیا۔ اسی ہفتہ دا نیوز نے حدیقہ کو "ہاٹ اسٹیپر آف دا ویک" کا خطاب دیا۔ اسی مضمون میں لکھا گیا کہ "جب تک حدیقہ موجود ہے ، پاکستان کی مردانہ موسیقی دنیا میں خواتین کے لیے امید موجود ہے"۔ [36]
"لونگ تھس لائی" گانے کو بہترین انگریزی گانے کے لیے میوزک ایوارڈ میں 2007 میں ایوارڈ دیا گیا۔ حدیقہ کو بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ بھی اسی شومیں دیا گیا [30][36] ۔
2009: آسمان
جون 2009 میں چوتھی البم آسمان ریلیز کی جس میں اردو ، پنجابی ، ہندکو ، پشتو اور فارسی گانے شامل تھے۔
البم میں "سوہنیا" کی ویڈیو آگ ٹاپ 10 میں شامل رہی اور اس پر آگ 10 کی جانب سے مہینے کی فنکار شیلڈ ملی [38] ۔ البم وائبز چارٹ پر پورا سال رہی اور 2009 کی بہترین البم مقبولیت اور سیل کے حساب سے قرار پائی [39] ۔
"بوہے باریاں" فروری 2010 میں ریلیز ہوا اور لاس اینجلز ٹائمز کے مطابق "پورا ملک اسے سن رہا تھا" [40] ۔
حدیقہ کے گانے "جاناں" کو بہت سے انترنیشنل گلوکاروں نے کور کیا [41][42] خاص طور پر چینی سنگر ہو وی نے اسے جنوبی ایشیا ایکسپو 2014 میں اسے سراہا [43][44] ۔
2017: وجد
بھائی کے ساتھ مل حدیقہ نے البم "وجد" ریلیز کیا جس کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈ کی طرف سے سال کا البم ایوارڈ ملا [45] ۔
گانوں کی ویڈیو میں حدیقہ کے اسٹائل کی وجہ سے جنریشن [46] اور بوننزا [47] جیسے برانڈ کے ساتھ علی ذیشان [48] نے تعریف کی وو ۔
پلے بیک گائیکی اور موسیقی شراکتیں
1995 میں حدیقہ کیانی نے پاکستانی فلموں میں پلے بیک سنگر کے طور پر گانا شروع کیا، جس میں عدنان سمیع کی سرگم شامل تھی۔ سرگم پر انھیں نگار ایوارڈ بھی ملا۔ شعیب منصور کی بول میں بھی گانے گائے۔ چار گانوں میں سے دو عاطف اسلم کے ساتھ تھے۔ عاطف اسلم اور حدیقہ کو چار لکس ایوارڈ ملے۔
2006 میں برطانوی پروڈیوسر خضا کے البم میں ایک گانا گایا "مہر ماہ" [49] ۔ پاکستان میں یہ گانا فوراً مقبول ہوا ، گانے پر مجموعی تاثرات مثبت رہے [50][51] ۔ اسی گانے پر 2006 میں لکس اسٹائل ایوارڈ میں پرفارم بھی کیا [52] ۔
2011 میں زندگی گلزار ہے کا ٹائٹل گانا علی ظفر کے ساتھ گایا [53] ، 2006 میں عاطف اسلم کے ساتھ "آس پاس" گایا [54] ۔
میں 2002 میں امریکا کیانی نے کوک سٹوڈیو کے پانچویں سیزن میں حصہ لیا کیا انھوں نے بلھے شاہ اور امیر خسرو کے کلام پر پرفارم کیا جس پر مثبت تاثرات آئے [55][56][57] ۔
ہم ٹی وی کے ڈرامے "اڈاری" میں عروہ حقین کے کردار کے لیے اپنی آواز مہیا کی۔ اس ڈرامے کا ٹائٹل گانا بھی حدیقہ نے گایا اور یہ میوزک چارٹس پر ٹاپ پر رہا [58][59][60] ۔اس ڈرامے پر پیمرا نے غیر اخلاقی سین دکھانے پر نوٹس بھی بھیجا [61] ۔
2018 میں تین بہادر ، اینیمیشن فلم میں ٹائٹل گانا گایا ، اس فلم کو پاکستان کی پہلی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ہدایت کار اور پروڈیوسر شرمین عبید رائے [62] نے بنایا۔
قابل ذکر پرفارمنس
18 اگست 2005 میں حدیقہ نے میٹس شیا اسٹیڈیم میں پرفارم کیا، اگست کے مہینے میں نیویارک میں پاکستان پریڈ میں بھی پرفارم کیا [63] ۔
2006 میں حدیقہ نے چینی پریمیئر کے لیے پرفارم کیا۔ اسی مہینے میں صدر جارج واشنگٹن کے لیے بھی پرفارم کیا [64] کیا ۔ 23 نومبر 2006 کو چین میں چین کے صدر کے لیے پرفارم کیا [65][30] ۔
19 مئی 2007 میں حدیقہ نے ورلڈ اکنامک فورم برائے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں 28 قائدین ریاست کے سامنے پرفارم کیا [66] ۔ اس کی پرفارمنس امریکی گلوکار لائنل رچی کے بعد دوسرے دن ہوئی [67] ۔ حدیقہ نے ایک عربی گانا بھی وہاں گایا جسے بعد میں پاکستان میں بھی گایا [68] ۔
اگست 2007 میں لندن ڈے پریڈ کے موقع پر پاکستان کی 60ویں تقریب آزادی کے لیے گایا جسے جیو ٹی وی نے نشر کیا [69] ۔ حدیقہ واحد گلوکارہ تھی جس نے اس دن براہ راست گایا [70] ۔ ملی نغمہ "جیوے پاکستان" علی ظفر کے ساتھ مل کر گایا [71] ۔
حدیقہ نے پاکستان میں مشہور کمپنیوں پیپسی [72] اور سام سنگ [73]کے لیے پرفارم کیا۔ بین الصوبائی کھیل پاکستان 2016 میں صدر ممنون حسین کے شروع کیے کھیلوں کے موقع پر پرفارم کیا [74] ۔
2016 میں ترکی صدر اردوگان کے پاکستان دورے کے موقع پر حدیقہ نے تاریخی لاہور قلعہ میں عارف لوہار کے ساتھ پرفارم کیا [75] ۔ حدیقہ کی پرفارمنس مسحور کن اور بہترین تصور کی گئی [76] ۔
سماجی و فلاحی کام
مارچ 2007 میں حدیقہ کیانی نے دیگر پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ مل کر یہ گانا گایا یہ ہم نہیں۔ یہ گانا دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس گانے کو بی بی سی او فوکس [77] پر نشر کیا گیا اور بہت زیادہ ڈاؤنلوڈ ملیں [78] اگست 2010 میں انھوں نے پاکستان آرمی کیساتھ مل کر سیلاب ذدگان کی مدد کی [79] حدیقہ نے جیو ٹی وی کے فلاحی پروگرام پکار میں بھی شرکت کی [80] پاکستان آرمی کیساتھ مل کر مظفرآباد کے علاقوں کا دورہ کیا[81][82] نوشہرہ شہر جو سیلاب سے بہت زیادہ متاثر تھا اس کا بھی دورہ کیا [83]
2015 میں انھیں پونڈذ میریکل کی نمائندے کے طور پر منتخب کیا گیا[83][84] بعد ازاں انھوں نے پاکستان کی نامور کامیاب خواتین منیبہ مزاری،نادیہ جمیل ،ریحام خان کے ساتھ مل کر ایک کانفرنس کی جس میں کام کے دوران خواتین کو درپیش مسائل پر آواز اٹھائی گئی [85][86][87] وہ باقاعدگی سے ایدھی فاؤنڈیشن،ایس وایس ولیج ،یونیسف اور مسلم ہینڈذ کے ساتھ مل کر فلاحی کاموں میں حصہ لیتی ہیں [88][89] وہ شوکت خانم ہسپتال کے لیے بھی کام کرتیں ہیں [90][91]
انھوں نے آفسم انٹرنیشنل [92] اور اقوامِ متحدہ کے لیے بھی کام کیا[93][94]
پاکستان آئڈل
پاکستان آئڈل گانے کا ایک مقابلہ ہے جو آئڈل فرنچائز کا حصہ ہے جس کی ملکیت 19 اینٹرٹینمنٹ کے پاس ہے [95]۔ یہ مقابلہ برطانوی سیریز پاپ آئڈل سے متاثر ہو کر بنا [96] ۔پاکستانی مارکیٹ کے لیے اسے جیو ٹی وی نے بنایا [97] ۔اس شو کے لیے جنون کے علی عظمت ، بشری انصاری اور حدیقہ ججب بنے [98] ۔ پہلا سیزن بہت متنازع رہا۔
اعزازات
2015 میں دا نیوز انٹرنیشنل نے حدیقہ کو پاکستان کی انتہائی بااثر اور طاقتور خواتین میں شامل کیا [99] ۔
ڈیلی ٹائمز نے ایسے پاکستانیوں کی لسٹ بنائی جو ملک کے لیے بہت فخر کا باعث بنے، حدیقہ 15ویں نمبر پر تھیں، اس لسٹ میں شرمین چنائے [100] ، ملالہ یوسفزئی [101] اور عبد الستار ایدھی [102] شامل ہیں۔
اپریل 2015 میں حدیقہ نے میوزک میلہ [103] لوٹ لیا اور امریکی ایمبسی کے تحت تین دن کا فیسٹیول منتعقد کیا گیا، "پاپ کوئین آف پاکستان" [104] نے پہلی بار قوالی گائی اور مثبت تاثر چھوڑا [105] ۔ اسی دن حدیقہ نے چھٹی البم وجد پر کام کا بھی اعلان کیا [104][106] ۔
ذاتی زندگی
حدیقہ کے اجداد کا تعلق ازمیر ترکی سے ہے۔۔
2006ء تک کیانی پاکستان میں اپنی ماں کے ساتھ رہتی تھیں۔ اس نے ایدھی فاؤنڈیشن سے 2005ء میں زلزلے میں بچ جانے والا ایک بچہ گود لیا[107] ۔[108][109] اس کے بعد اس نے یو کے ایک افغانی تاجر سیدفریدسروری سے شادی کی۔ اور 2008ء میں اس سے طلاق لے لی[110] ۔[110]