جیمز گارفیلڈ (انگریزی: James Garfield) (پیدائش: 19 نومبر 1831ء – انتقال: 19 ستمبر 1881ء) ریاستہائے متحدہ امریکا کے 20 ویں صدر تھے۔ وہ امریکا کے دوسرے صدر تھے جو دوران صدارت قتل کر دیے گئے (ابراہم لنکن پہلے صدر تھے)۔ وہ امریکا کی تاریخ میں سب سے کم عرصہ تک عہدۂ صدارت پر رہنے والے صدور میں دوسرے درجے پر ہیں، ولیم ہنری ہیریسن سب سے کم عرصہ تک امریکی صدر رہے۔
گارفیلڈ مارچ سے ستمبر 1881ء تک عہدۂ صدارت پر موجود رہے یعنی صرف چھ ماہ اور پندرہ دن۔
گارفیلڈ امریکا کی تاریخ کے واحد شخص ہیں جنہیں امریکی ایوان نمائندگان نے براہ راست صدر منتخب کیا جبکہ وہ واحد شخص ہیں جو بیک وقت کانگریس کے رکن، سینٹر اور صدر رہے۔ گارفیلڈ امریکا کے پہلے صدر تھے جو دونوں ہاتھوں سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے بلکہ وہ بیک وقت ایک ہاتھ سے لاطینی اور دوسرے ہاتھ سے قدیم یونانی تحریر کرنے کی حیران کن صلاحیت کے بھی حامل تھے۔
حوالہ جات
|
ویکی ذخائر پر جیمز گارفیلڈ
سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |