جزائر ریوکیو کو نان سے ای شوتو بھی کہا جاتا ہے، یہ مغربی بحر الکاہل میں موجود جزائر کا ایک سلسلہ ہے جو بحیرہ شرقی چین (East China Sea) کی مشرقی حدود کے ساتھ شمالاً جاپان کے جزیرے کیوشو کے جنوب مغرب تک اور جنوباً تائیوان کی جانب بڑھ کر اس سے 120 کلومیٹر کی قربت تک پہنچتا ہے۔ یہ جزائر ہی ریوکیوئی زبانوں کا وطن ہیں جو جاپانائی زبانوں (japonic languages) کے خاندان سے تعلق رکھنے والا زبانوں کا ایک ذیلی خاندان ہے۔