تحصیل الائی ضلع بٹگرام صوبہ خیبر پختونخوا پاکستان کی ایک تحصیل ہے۔
آلائی، خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی ایک خوبصورت اور دلکش تحصیل ہے۔ جو بٹگرام سے 57 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال کی جانب واقع ہے۔اگر آلائی کی سرزمین کی تعارف کی بات کی جائے تو یہ بلند وبالا سرسبز درختوں، گھنے جنگلات، وسیع وعریض میدانوں، گرتی آبشاروں، بہتے دریاوں، اگلتے چشموں، رواں دواں شفاف نہروں، مسحور جھیلوں، سارا سال برف سے ڈھکے پہاڑوں ، جنوبی ایشیا کی دوسری بڑی سرسبز وشاداب چراگاہ (وادی چوڑ(متنازع علاقہ) ) کی سر زمین کا نام ہے۔