اس مضمون میں 1947ء سے 1970ء تک کی پاکستانکرکٹ کی تاریخ کی معلومات شامل ہیں۔
ابتدائی سال: 1947ء تا 1950ء
تقسیم ہند کے بعد 1947ء میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔ اس خطے میں تقسیم سے پہلے کرکٹ رواج پا چکی تھی اور مقامی طور پر کافی کلب کرکٹ کھیل رہے تھے۔ 1947ء-48ء اور 1948ء-49ء کے سیزن میں کرکٹ ایڈ ہاک کی بنیاد پر کھیلی جاتی تھی۔ اس کے بعد یکم مئی 1949ء کو پاکستان بورڈ برائے کرکٹ کنٹرول معرض وجود میں آیا۔
1947-48ء سیزن
27-29 دسمبر 1947ء کو لاہور میں پنجاب بمقابلہ سندھ کا مقابلہ منعقد ہوا۔ جس سے پاکستان میں کرکٹ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اس کے بعد 6 تا 8 فروری 1948ء کو پنجاب گورنر الیون بمقابلہ پنجاب یونیورسٹی کا میچ منعقد ہوا اور یہ میچ بھی لاہور میں ہی کھیلا گیا۔ پاکستان کے معرض وجود کے آنے کے بعد اس سیزن میں صرف یہی میچ منعقد ہوئے۔
1949-50ء کے سیزن میں کوئی مقامی میچ منعقد نہیں ہوا۔ جبکہ 1949 میں کامن ویلتھ الیون کرکٹ ٹیم نے دورہ کیا۔ اس کے بعد 1950ء میں سیلون نے پانچ میچ کھیلے۔
1951ء سے 1960ء
ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز
اکتوبر 1952ء میں پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز ہوا اور پاکستان نے بھارت کا دورہ کیا۔ اس دورے میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ نئی دہلی، لکھنؤ، ممبئی، مدراس اور کلکتہ میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے۔ بھارت کرکٹ ٹیم نے پہلا میچ ایک اننگز سے جیتا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے فضل محمود کی بہترین گیند بازی کی وجہ سے ایک اننگز سے جیتا۔ اس میچ میں فضل محمود نے 5-52 اور 7-42 کی شاندار کارکردگی دکھائی۔ بھارت نے تیسرا ٹیسٹ جیتا جبکہ چوتھا اور پانچواں ڈرا ہوئے اور یوں بھارت نے یہ ٹیسٹ سیریز جیت لی۔
کامن ویلتھ الیون نے لاہور اور کراچی میں دو میچ کھیلے۔ مہمان ٹیم نے دونوں میچوں میں فتح حاصل کی۔
سیلون 1949–50
مارچ 1950میں سیلون کی ٹیم نے کراچی جمخانہ میں کراچی سے، پاکستان الیون سے باغ جناح لاہور میں اور کمانڈر انچیف الیوں سے پنڈی کلب راولپنڈی میں اور پاکستان یونیورسٹیز کرکٹ ٹیم سے پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں اور پاکستان الیون سے کراچی جمخانہ میں میچ کھیلے۔
ایم سی سی 1951–52
اس سیزن میں نومبر 1951 میں انگلینڈ کے ایم سی سی کرکٹ کلب نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اور اس ٹیم نے پاکستان میں درج ذیل میچ کھیلے۔
اس ٹیم کو ایم سی سی "اے" کا نام دیا گیا اور پاکستان کے خلاف جو میچ کھیلے گئے ان کو ٹیسٹ کا درجہ حاصل نہ تھا۔
[1] جنوری20-25، 1956. بمقام: باغ جناح، لاہور نتیجہ: میچ بے نتیجہ۔ [2] فروری 3-8، 1956. بمقام: ڈھاکہ اسٹیڈیم۔ نتیجہ: پاکستان نے اننگز اور 10 رنز۔ [3] فروری 24-28، 1956. بمقام: پشاور کلب گراؤنڈ۔ نتیجہ: پاکستان نے 7 وکٹ سے جیت لیا [4] مارچ 9–14، 1956. بمقام: کراچی نیشنل اسٹیڈیم۔ نتیجہ: ایم سی سی نے 2 وکٹ سے میچ جیتا۔
نیوزی لینڈ 1955–56
پہلا ٹیسٹ بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی – پاکستان نے ایک اننگز اور 1 سکور سے میچ جیتا۔
دوسرا ٹیسٹ بمقام باغ جناح، لاہور – پاکستان نے 4 وکٹ سے جیتا۔