بازنطینی شبیہ شکنی (یونانی: Εἰκονομαχία، ایکونومیشیا) سے مراد بازنطینی سلطنت تاریخ کے دو دور ہیں جب مذہبی تصاویر اور شبیہوں کے استعمال یا تعظیم و تکریم کرنے کی مذہبی و شاہی اقتداروں نے مخالفت کی تھی۔ ”پہلا شبیہ شکنی“ کا دور 726ء اور 787ء کے درمیان میں رہا۔ جبکہ ”دوسرا شبیہ شکنی“ کا دور 814ء اور 842ء کے درمیان میں رہا۔ ایک روایت کے مطابق شبیہوں اور تصاویر پر پابندی کی شروعات شہنشاہ لیون سوم نے کی اور اُس کے جانشینوں نے بھی اس پابندی کو برقرار رکھا۔