ایشیائی کھیل (انگریزی: Asian Games)، پہلی بار 1951ء میں بھارت میں منعقد کیے گئے۔ اولمپکس اور دولت مشترکہ کھیلوں کے بعد یہ سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں۔ ان کا انعقاد ہر 4 سال بعد کیا جاتا ہے۔ 2014 ایشیائی کھیل کا میزبان ملکشمالی کوریا تھا، جہاں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ایشیائی کھیلوں کے مقابلے جاری رئے۔ اگلے ایشیائی کھیل 2018ء میں انڈونیشیا میں منعقد ہوں گے۔