جب امور خلافت آپ کے بھائی المعتمد علی اللہ کے ہاتھ میں آئے تو اس نے آپ سے وعدہ کیا اور ساتھ میں وصیتہ بھی کہا تھا کہ جعفر کے بعد خلافت آپ کو ملے گی اور آپ کا لقب الموفق باللہ رکھ دیا تھا لیکن جب آپ نے زمکی سردار کا مقابلہ کر کے اس کا قلع قمع کر دیا تو آپ کا لقب بدل کر الناصر الدین اللہ رکھ دیا۔[2]
علم و فراست
الموفق باللہ بڑی گہری عقل اور عمدہ انتظامات کے مالک تھے۔ جس وقت لوگوں کی فریادرسی کے لیے بیٹھتا تھا اس وقت قاضیوں کو بھی اپنے پاس بیٹھتا تھا اور کھڑے کھڑے بلا تاخیر دادرسی کر کے مظلوموں کے حقوق دلواتا
علمی لحاظ سے بڑا ہی ادب، نسب، فقہ اور ملکی سیاستوں کا ماہر تھا۔[2]
امور سلطنت
جب آپ ولی عہد بنے تو چھوٹے بڑے امور سلطنت آپ کے قبضے میں آ گئے اور ملکی اخراج اور آمدنیاں سب آپ کے پاس جمع ہونے لگی اور آپ کے نام کا خطبہ منبروں پر پڑھا جانے لگا اور یوں کہا جانے لگا
"اےاللہ امیر الناصر الدین اللہ ابو احمد الموفق باللہ جو مسلمانوں کے معاملات کے نگہبان ہے اور امیر المومنین کا بھائی ہے اس کی اصلاح کر"1
شہر منیعہ پر الموفق کا قبضہ
267ھ میں الموفق نے اپنے بیٹے ابو العباس احمد کو تقریباً دس ہزار گھوڑ سوار اور پیادہ فوجیوں کے ساتھ انتہائی خوبصورتی اور پوری تیاری کے ساتھ حبشیوں سے قتال کرنے کے لیے بھیجا۔
ابو العباس اس وقت کم عمر، نوجوان اور ناتجربہ کار تھا بالخصوص لڑائی کے طور طریقوں سے ناواقف تھا اس کے باوجود اس نے بہت کامیابی حاصل کی۔
پہلے حبشی سرداروں نے واسط کے شہروں میں اور دجلہ کے علاقوں میں جہاں تک ان کا قبضہ تھا وہاں پر ابو العباس نے قبضہ کر لیا۔
اس کے بعد ماہ صفر میں الموفق بغداد سے ایک لشکر لے کر
نکلے اور ماہ ربیع الاول میں واسط میں داخل ہوئے۔
دوسری طرف آپ کے بیٹے المعتضد باللہ نے آپ کا استقبال کیا اور بعد ملاقات کے لشکر کی تمام کارگزاری سنائی اور یہ کہ کس طرح لشکریوں نے جہاد کے سلسلے میں تمام دشواریوں کو ہنسی خوشی برداشت کیا۔
یہ سن کر الموفق نے تمام سرداروں کو ایک ایک کر کے قیمتی خلعت سے نوازا۔
اس کے بعد الموفق تمام لشکر کو لے کر شہر منیعہ کی طرف بڑھے جس کو اس نے خود بسایا تھا۔
وہاں پر حبشیوں نے جم کر مقابلہ کیااور گھمسان کی لڑائی ہوئی لیکن بالآخر الموفق نے ان کو شکست سے دوچار کیا۔
پھر تمام لشکر شہر میں داخل ہوا جس سے حبشیوں کا لشکر وہاں سے بھاگ نکلا۔
آپ کے لشکر نے ان کا پیچھا کیا اور ان کو بطائح کے علاقے میں پانے میں کامیاب ہوئے وہ جہاں ملے ان کو قتل کر دیا گیا اور بہت سے حبشی گرفتار بھی ہوئے۔
الموفق نے پانچ ہزار عورتوں کو رہا کروایا جو حبشیوں کے قبضے میں تھی اور ان کو اپنے گھروں میں پہنچانے کا انتظام کیا۔
آپ نے شہر کی چاردیواری اور شہر پناہ کو ڈھادینے اور ان کی خندقوں کو بھرنے کا حکم دیا اور شہر کو چٹیل میدان بنا دیا جبکہ اب تک وہ جگہ ساری شرارتوں کی آماجگاہ تھی۔1
مرض گھٹیا کا شکار ہونا
آپ کی موت کی وجہ یہ بنی کے آپ مرض گھٹیا کا شکار ہو گئے تھے تو ماہ صفر میں آپ اپنے گھر بغداد آ کر رہنے لگے
آپ کے پاؤں پھول کر موٹے کپے ہو گئے، آپ کے جسم میں گرمی کی وجہ سے جلن رہتی، اس لیے برف وغیرہ ٹھنڈی چیزوں کا وافر انتظام کیا جاتا، چار پایوں پر لٹا کر آپ کو ادھر سے ادھر کیا جاتا، جس کے لیے چالیس آدمی مقرر کر دیے گئے تھے، جن سے باری باری بیک وقت بیس آدمیوں کی ضرورت پڑتی، ایک دن آپ نے خود تنگ ہو کر کہا، مجھے یقین ہے تم لوگ میری وجہ سے تنگ آ چکے ہو، اے کاش! میں حاکم وقت نہ ہوتا اور تمھاری طرح ادنٰی آدمی ہوتا کہ تمھاری طرح ہی کھاتا اور تمھاری طرح ہی پیتا اور تمھاری طرح ہی آرام سے سوتا
اور یہ بھی کہا کرتا کہ میرے رجسڑ میں ایک لاکھوں ایسے غریبوں اور متحاجوں کے نام لکھے ہوئے ہیں، جن کو میری طرف سے زندگی گزارنے کے اخراجات دیے جاتے ہیں، مگر اب کوئی بھی ان میں سے مجھ سے بدتر حالت میں نہیں ہے۔[2]
وفات
مرض گھٹیا میں مبتلا ہو کر آپ اپنی زندگی سے تنگ آ چکے تھے بالآخر آپ کی وفات ماہ صفر 278ھ میں قصر حسنی میں ہوئی۔ ابن جوزی نے کہا ہے کہ اس وقت آپ کی عمر کچھ ماہ اور چند دن کم چوالیس سال ہوئی تھی۔[2]
اولاد
آپ کا ایک بیٹا تھا
ابو العباس احمد المعتضد باللہ بن ابو احمد طلحہ الموفق باللہ
آپ کی وفات کے بعد آپ کے بیٹے المعتضد باللہ کو ولی عہد بنایا گیا۔[2]
^ ابپتٹثتاریخ ابن کثیر جلد 11{{حوالہ کتاب}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہےs: |pages-indicator=، |localtion=، و|page-indicator= (معاونت) والوسيط غير المعروف |separator= تم تجاهله (معاونت)
Michael Bonner (2010)۔ "The waning of empire, 861–945"۔ در Charles F Robinson (مدیر)۔ The New Cambridge History of Islam, Volume I: The Formation of the Islamic World, Sixth to Eleventh Centuries۔ Cambridge: Cambridge University Press۔ ص 305–359۔ ISBN:978-0-521-83823-8{{حوالہ کتاب}}: پیرامیٹر |ref=harv درست نہیں (معاونت)
C.E. Bosworth (1975)۔ "The Ṭāhirids and Ṣaffārids"۔ در R.N. Frye (مدیر)۔ The Cambridge History of Iran, Volume 4: From the Arab Invasion to the Saljuqs۔ Cambridge: Cambridge University Press۔ ص 90–135 {{حوالہ کتاب}}: |chapterurl= میں بیرونی روابط (معاونت)، الوسيط غير المعروف |chapterurl= تم تجاهله يقترح استخدام |مسار الفصل= (معاونت)، وپیرامیٹر |ref=harv درست نہیں (معاونت)
D. Sourdel (1970)۔ "The ʿAbbasid Caliphate"۔ در P. M. Holt؛ Ann K. S. Lambton؛ Bernard Lewis (مدیران)۔ The Cambridge History of Islam, Volume 1A: The Central Islamic Lands from Pre-Islamic Times to the First World War۔ Cambridge: Cambridge University Press۔ ص 104–139۔ ISBN:978-0-521-21946-4{{حوالہ کتاب}}: پیرامیٹر |ref=harv درست نہیں (معاونت)