اعتماد اور رسد

ویسٹ منسٹر نظام پر مبنی پارلیمانی نظامِ جمہوریت میں اعتماد اور رسد (انگریزی: confidence and supply) اقلیتی حکومت کے لیے ضروری ہیں تاکہ وہ ایوانِ زیریں میں اپنا اقتدار برقرار رکھ سکے۔

اعتماد-اور-رسد معاہدہ ایک ایسا معاہدہ ہے، جہاں کوئی جماعت یا آزاد اراکینِ پارلیمان تحریک عدم اعتماد کی صورت میں حکومت کی حمایت کریں گے؛ اور اپنی رائے دہی کا حق استعمال کریں گے؛ یا تو یہ رائے دہی حمایت کی صورت میں ہو گی یا رائے دہی سے اجتناب کی صورت میں ہو گی۔ تاہم، جماعتیں اور آزاد اراکین عام طور پر قانون سازی کے مسوّدے پر حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہیں؛ یا تو یہ حق ان کی اپنی پالیسیوں کی حمایت کی صورت میں ہو گا یا اپنے ضمیر کی آواز کی بنیاد پر ہو گا۔[1][2][3]

اعتماد-اور-رسد معاہدے کی بہ نسبت مخلوط حکومت ایک زیادہ رسمی انتظام ہوتا ہے، جس میں چھوٹی جماعتیں (یعنی بڑی جماعتوں کے علاوہ جماعتیں) کابینہ میں دیگر عہدے اور وزراء کے عہدے وغیرہ حاصل کر لیتی ہیں؛ اور متوقّع طور پر مسوّدہء قانون منظور کرانے پر حکومتی عہدہ رکھتی ہیں۔

حوالہ جات

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!