اسناد تعلیم

اسنادِ تعلیم کا لفظ عام طور پر اردو میں درجۂ تعلیم (educational degree) کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو کسی بھی طالب علم کو ایک جامعہ کی جانب سے اس کو کوئی تعلیمی دور (course) کامیابی سے مکمل کرنے پر عطا کی جاتی ہے۔ جبکہ دانشنامہ (diploma) ایک ایسی سند (certificate) کو کہا جاتا ہے کہ جو اس بات کی گواہی دے کہ کس طالب علم نے کوئی دور تعلیم مکمل کر لیا ہے اور اب وہ کسی درجے (degree) کا اہل ہے، بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ دانشنامہ ایسی چیز کو کہا جاتا ہے کہ جو کسی دانشگاہ (college) کی جانب سے عطا کی جائے جبکہ درجہ عام طور پر کسی جامعہ کی جانب سے دی جانے والی سند کے زمرے میں آجاتی ہے، مگر ہمیشہ اور ہر ملک میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔ گو سند تعلیم کے لفظ کو تو تعلیمی degree کا متبادل کہا جا سکتا ہے لیکن سند (certificate) کا لفظ بذات خود تعلیم یا تدریس کے لیے مخصوص نہیں ہے اور یہ ہر قسم کے تدریسی یا غیر تدریسی معاملات کی گواہی کے طور پر دی جانے والی ایک رسمی دستاویز ہوتی ہے۔

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!