امام الحافظ، شیخ الاسلام ابویعلیٰ الموصلی (پیدائش: 27 جنوری 826ء— وفات: 2 مئی 920ء) محدث، فقیہ تھے۔اُن کی وجہ شہرت اُن کی تالیف حدیث مسند ابویعلیٰ ہے۔
سوانح
نام احمد بن علی ہے جبکہ نسب یوں ہے: احمد بن علی بن المثنی ابن یحیی بن عیسی بن ہلال التمیمی الموصلی۔[1] امام ابویعلیٰ 13 شوال 210ھ مطابق 27 جنوری 826ء کو موصل میں پیدا ہوئے۔ تمام عمر موصل میں بسر کی۔عمر کے طویل دور میں امام ابویعلیٰ نے خلیفہ عباسی المامون سے المقتدر باللہ تک 12 خلفائے عباسیہ کا دورِ حکومت دیکھا۔
وفات
امام ابویعلیٰ نے 97 سال قمری کی عمر میں 10 ذوالحجہ 307ھ مطابق 2 مئی 926ء کو موصل میں وفات پائی۔
مزید دیکھیے
حوالہ جات